تعارف

یہ ویب سائٹ انٹرنیٹ کی دنیا میں اپنی انفرادیت کے لحاظ سے پہلا پلیٹ فورم ہے جس پر آپکو آپکی پسند کے وہ تمام موضوعات دیکھنے اور پڑھنے کو ملیں گے جس کی آپ تمنا رکھتے ہیں ، مخفی علوم پر بحث و تحقیق کے شوقین ہیں یا تقابل ادیان پر مطالعہ کرنے کے شوقین ہیں ، جنات و سحر کے مسائل کا شکار ہیں یا مختلف علوم و فنون پر تحقیقات کے متلاشی ہیں یہاں بزم نوریہ اسلامک ریسرچ سنٹر کی جانب سے آپ تک ہر طرح کا علمی و تحقیق مواد ترسیل کیا جارہا ہے.

جس کا مقصد اس نفسانفسی کے دور میں قرآن و سنت اور تحقیقی پہلووں کو مد نظر رکھتے ہوئے ہر عام و خاص تک علم کا حصول ممکن بنانا ہے ، یہ ویب سائٹ سلسلہ قادریہ نوریہ یوسفیہ کے زیر اہتمام بزم نوریہ اسلامک ریسرچ سنٹر کی طرف سے پیش خدمت ہے جس میں سلسلہ قادریہ نوریہ یوسفیہ کے جانشین غلام نبی قادری نوری کی سرپرستی میں یہ پلیٹ فورم چلایا جارہا ہےجس میں ہزاروں محققین و مصنفین کتب  ، علماء زی احترام اور عاملین کی ایک کثیر تعداد شامل ہے  ۔۔۔ علاوہ ازیں اس میں علمی و تحقیقی معلومات کے علاوہ مختلف علوم و فنون کے فری اور پئیڈ کورسز بھی آپکو ملیں گے ۔۔۔ جس کی بدولت آپ اپنی علمی پیاس کو بجھا کر اس فورم کے توسل سے عامۃ الناس کے لیے خیر کا باعث بنیں گے ۔ اللہ عزوجل سے دعا ہے کہ ہم سب کو صراط مسقتیم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔۔ آمین۔۔۔