جنات جادو تعویزات کی تشخیص

یہ طریقہ مجرب المجرب ہے ہر عام و خاص اس سے فائدہ حاصل کرسکتا ہے ان شاء اللہ جلد ہی اپ کی خدمت میں جادو جنات وغیرہ کے اثرات ضائع کرنے کا طریقے بھی پیش خدمت ہوں گے دعاوں میں یاد رکھیے گا

یہ طریقہ مجرب المجرب ہے ہر عام و خاص اس سے فائدہ حاصل کرسکتا ہے ان شاء اللہ جلد ہی اپ کی خدمت میں جادو جنات وغیرہ کے اثرات ضائع کرنے کا طریقے بھی پیش خدمت ہوں گے دعاوں میں یاد رکھیے گا

جادو جنات اور تعویزات وغیرہ کی تشخیص کا قرآنی طریقہ
عموماً آج کل فرائض دین سے دوری کی وجہ سے عامة الناس پر جادو وغیرہ کے اثرات ہوجاتے ہیں جن کی تشخیص کا سہی طریقہ معلوم نہ ہونے کی وجہ سے عموماً حضرات کو دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور کئی مرتبہ ایسا بھی دیکھنے میں آیا ہے کہ تشخیص کے نام پر بھولی بھولی عوام سے ہزاروں روپے بٹور لیے جاتے ہیں ۔ فقیر غلام نبی نوری کی جانب سے ایک آزمودہ قرآنی نسخہ جو بہت سارے عاملین و اولیاء اکرام کا معمول رہا ہے پیش خدمت ہے ان شاء اللہ عزوجل اس نسخہ سے آپ خود تشخیص کرسکتے ہیں کہ اپ پر جادو جنات وغیرہ کے اثرات ہیں یا نہیں
اور اس طریقہ میں کسی سے اجازت لینے کی ہرگز ضرورت نہیں
ہر عام و خاص بلااجازت اس سے استفادہ حاصل کرسکتا ہے
فقیر مدینہ غلام نبی نوری کی جانب سے تشخیص کے متلعقہ نسخہ حاضر خدمت ہے ان شاء اللہ جادو جنات وغیرہ کے علاج پر بھی جلد مختلف علاج پیش خدمت ہوں گے
طریقہ ۔۔
باوضو ہوکر آدھا گلاس بالکل شفاف اور پاکیزہ پانی لیں جس میں کسی طرح کی بدبو یا خوشبو نہ ہو
گیارہ مرتبہ درود ابراھیمی درود پاک
تین بار سورہ فاتحہ
تین بار آیت الکرسی
تین بار سورہ فیل
چاروں قلُ چار چار بار
پھر گیارہ بار درود ابراھیمی
پڑھ کر پانی پر دم کریں اور مریض کو پانی پلا دیں
جب پانی کا آخری گھونٹ رہ جائے تب مریض کو کہیں کہ آخری گھونٹ منہ میں ڈال کر کُلی کرے اور واپس گلاس میں ڈال دیں
پھر اس پانی کو سونگھ کر دیکھیں
اگر تو کسی مری ہوئی چیز جیسی بدبو آئے تو سفلی جادو وغیرہ کے اثرات ہیں
اگر پھیکی سی خوشبو آئے تو جناتی معاملات درپیش ہیں
اگر تیز خوشبو آئے کسی بھی طرح کی تو تعویزات کے اثرات ہیں
اور اگر کوئی خوشبو یا بدبو نہ آئے تو کسی قسم کا روحانی مسلہ درپیش نہیں جسمانی مسائل ہوسکتے ہیں
یہ طریقہ مجرب المجرب ہے ہر عام و خاص اس سے فائدہ حاصل کرسکتا ہے ان شاء اللہ جلد ہی اپ کی خدمت میں جادو جنات وغیرہ کے اثرات ضائع کرنے کا طریقے بھی پیش خدمت ہوں گے دعاوں میں یاد رکھیے گا
فقیر مدینہ غلام نبی قادری نوری