پیدائشی زائچہ میں طالع برج کے کونسے
نحس سیارے ہیں عام طور پر زحل مریخ کو نحس گنا جاتا ہے جو غلت بات ہے (حمل برج کے لئے عطارد راھو کیتو نحس ہیں) (ثور کے لئے زہرہ مشتری مریخ راھوکیتو) (جوڑا,,, راہو کیتو) (سرطان,,, مشتری زحل راہو کیتو) (اسد,,, راہو کیتو) سنبلہ زحل مریخ شمس راہو کیتو میزان,,, عطارد راہو کیتو عقرب,,, زہرہ مریخ راھو کیتو قوس,,, قمر راہو کیتو جدی,,, مشتری شمس راہو کیتو دلو,,, قمر عطارد راہو کیتو حوت,,, زہرہ شمس زحل راہو کیتو یے فعلی منحوس سیارے ہیں ان طالع والوں کے لئے پیدائشی زائچے میں موجود خرابیوں کو دور کیا جا سکتا ہے یا نہیں؟ یا سختیاں لانے والے منحوس سیاروی اثرات سے نجات ممکن ہے یا نہیں؟یہ خرابیاں اور اثرات پیدائشی زائچے کے نحس سیاروں کے ادوار میں نقصان ہوتا ہےاور اہم کام کی ابتدا کا نقصان بھی ہوسکتا ہے،مثلاً شادی، نئے کاروبار کا آغاز، نئے مکان میں داخلہ و قیام، کسی اہم سفر پر روانگی، کسی نئے ایگریمنٹ پر دستخط وغیرہ۔ جہاں تک پیدائشی زائچے کی خرابیوں کا تعلق ہے ‘ انہیں ہم تین حصوں میں تقسیم کر سکتے ہیں‘ اول زائچے میں سعد سیارگان کی کمزوری‘ دوم فعلی منحوس سیاروں کا پیدا کردہ بگاڑ اور سوم سعد سیارگان کی زائچے کے منحوس گھروں میں نشست۔ یہ تینوں صورتیں کسی بھی عورت یا مرد کے زائچے میں مختلف مسائل کا سبب بنتی ہیں‘ سیاروی کمزوری پہلی صورت یعنی کسی سیارے کی کمزوری بہت زیادہ خطرناک اس صورت میں نہیں ہوتی جب وہ زائچے میں سعد گھروں میں قابض ہو البتہ نحس گھروں میں قبضہ اسے مزید خراب کردیتا ہے اور وہ اپنے متعلقہ سعد گھر کی منسوبات کے لیے ایک عضوِ معطل ہو کر رہ جاتا ہے‘ مزید یہ کہ اپنے فعال دور اکبر و اصغر میں زیادہ فائدہ بخش ثابت نہیں ہوتا‘ اس کمزوری کو مخصوص پتھر کلر یا لوح یا خاتم وغیرہ کے استعمال سے دور کیا جا سکتا ہے لیکن بعض زائچوں میں ایک سے زائد سعد سیارگان کی کمزوری مسئلہ بن جاتی ہے‘ ایسی صورت میں ایک سے زائد پتھر یا الواحِ سیارگان کا استعمال مسئلہ بن جاتا ہے،اس لئے 9سیاروں کے نحوسات والی دعا کی لوح رکھنا اور دعا کا ورد کرنا بھتر ہے زائچے میں خرابی کی دوسری صورت فعلی منحوس سیاروں کا پیدا کردہ بگاڑ ہے‘ یہ سب سے زیادہ خراب صورت ہے ‘ یہ بگاڑ دو قسم کا ہوتا ہے اول منحوس سیار گان یا ہبوط یافتہ سعد سیارگان کو قران یا نظر کے ذریعے نقصان پہنچاتے ہیں‘ دوم زائچے کے گھروں کو نقصان پہنچاتے ہیں‘ اس کے لیے پہلی معالجاتی تدبیر تو صدقات اور نیک عمل کی پابندی ہے اور دوسری متاثرہ سیار گان کو تقویت پہنچانا ہے‘ اس حوالے سے پتھر اور مخصوص نقوش و طلسم استعمال ہوتے ہیں لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ایک سے زیادہ سعد سیارگان کا متاثر ہونا (زائچے کا ملٹی پل بگاڑ) یا دیگر نوعیت کی خرابیوں میں مبتلا ہونا ‘ ایک سے زیادہ پتھروں یا الواح وغیرہ کے استعمال کی ضرورت پر زور دیتا ہے جو عام طور پر لوگوں کے لیے ممکن نہیں ہوتا کیوں کہ پتھروں کی کوالٹی اکثر مشکوک ہوتی ہے،جہاں تک نقوش و الواح کا تعلق ہے تو یہ کام بھی جس مہارت اور سلیقے کا محتاج ہے، وہ مفقود ہوتی جارہی ہے،حقیقی علم سے ناواقف افراد کی کثرت ہے،وہ نہ علم جفر جانتے ہیں اور نہ نجوم۔ سیاروی نحوست تیسری صورت سعد سیارگان کا منحوس گھروں میں قیام ہے‘ یہ بھی دوسری صورت کے مقابلے میں کم خطرناک نہیں ہے،البتہ اس وقت یہ صورت زیادہ پریشان کن ہو سکتی ہے جب فعلی منحوس ایسے سیارگان سے قران یا نظر کے ذریعے رابطہ کریں اور انہیں متاثر کریں۔ قصہ مختصر یہ کہ زائچے میں موجود خرابیاں جو انسان کو مسائل و مشکلات میں مبتلا کرتی ہیں تقریباً ہر زائچے کا لازمی جُز ہیں‘ یہ خرابیاں انسان کی بہترین صلاحیتوں ‘ عادت و اطوار وغیرہ کو بھی متاثر کرتی ہیں اور زندگی میں ترقی اور کامیابی کے راستوں کو بھی محدود کرتی ہےں مثلاً سیارہ قمر دماغ سے متعلق ہے اور عطارد ذہن سے‘ اگر دونوں یا کوئی ایک زائچے میں کمزور ہے یا کسی بگاڑ کا شکار ہے تو ایسا شخص اعلیٰ درجے کی دماغی اور ذہنی صلاحیتوں سے محروم ہو سکتا ہے اور اس کے نتیجے میں بعض بدترین قسم کی نفسیاتی بیماریاں بھی جنم لے سکتی ہیں‘ یہ دونوں سیارگان زائچے کے جن گھروں کے حاکم ہوں گے‘ ان گھروں کی منسوبات بری طرح متاثر ہوں گی۔ علاج بالنجوم و جفر زائچے کو پڑھنے اور سمجھنے کے بعد سب سے اہم سوال یہ ہے کہ زائچے میں موجود خرابیوں پر کیسے قابو پایا جائے اورصاحب زائچہ کو اس کی زندگی میں کیسے آسانیاں فراہم کی جائیں ،بے شک صدقہ ردّ بلا ہے کلر کے مطابق صدقہ نحوست سیارگان کی کاٹ کرتا ہے پیدائشی یا وقتی سیاروی نحوست سے بچنے کے لیے زیادہ سے زیادہ صدقات و خیرات اورجو سیارے نحس ہیں ان کے کلر استعمال نہ کیا جائے اور دفع نحوسات الواح اپنے پاس رکھی جائے اور دفع نحوسات دعا کا ورد صبح شام کیاجائے علم جفر سے جو فعلی سعد سیارے ہیں ان کو طاقت ورد بنانے کی لوح استعمال کی جائے اور جو نحس ہیں ان کی نحوست ختم کی لوح استعمال کی جائے اور ان کے کلر رنگ استعمال کرنے سے بچا جائے اگی پوسٹ ان شاء اللہ کس برج کے لئے فعلی سعد سیاری ہیں لکھنے کی کوشش کرو گا دعا گو صوفی خالد قادری
ریپلائی کیجیئے