کچھ لوگ اس حد تک گرجاتےہیں کہ مخالف پر حملے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے چاہے وہ جادو کی صورت میں ہویا کسی اورصورت میں بعض حاسدین اور دشمن اورجلنےوالےلوگ جواپنےبھائی کوبھی ہنستا مسکراتااور خوشحال نہیں دیکھناچاہتے اوروہ اسکے گھر میں خون کے چھینٹے لگواتے ہیں ۔
ایسےلوگ لالچی عاملین سےکالاجادو کرواتےہیں جس کی وجہ سےسفلی ارواح گھروں میں گھس کرخون کے چھینٹیں لگاتی ہیں۔
خون کےچھینٹیں لگانےوالےسفلی ارواح کی موجودگی کا علم بھی نہیں ہوتا کہ وہ گھر میں موجود ہے ۔ان خون کے چھینٹوں کی وجہ سےگھرمیں عجیب سی بُو آنے لگتی ہے ۔
طبیعت یکدم بگڑنے لگ جاتی ہے، سر درد شروع ہو جاتا ہے ۔ کبھی جانوروں کی رینگنے کی آوازیں اور کبھی مختلف قسم کے پرندوں کی پھڑپھڑانے کی آوازسنائی دیتی ہے.
گھروالےایک دوسرے کے لئے مشکوک بن جاتے ہیں۔ آپس میں میں غلط فہمیاں پیدا ہو جاتی ہیں گھریلوں صورتحال خراب ہو جاتی ہے۔ جس سے نجا ت حاصل کرنا مشکل ہوجاتا ہے ۔
ان خون کے چھینٹوں کو دیکھ کر گھبرانا نہیں چاہئے بلکہ ان سے نجات حاصل کرنے کے لئے اللہ کے ذکر کا سہارا لینا چاہئے ۔
کپڑے کٹنا :
بعض دفعہ سحرسےجسم پر اثرات مرتب ہونے کی بجائے کپڑے کٹناشروع ہوجاتے ہیں۔الماری میں پڑےپڑے کپڑے کبھی ایسے کٹتے ہیں جیسے کسی نے ریزر سے کاٹے ہوں اور کبھی گولائی میں کپڑا کاٹاجاتا ہے۔
بعض لوگوں کےکپڑےکٹنےکی بجائےجل جاتے ہیں۔
اورجلتےبھی اس طرح ہیں جیسے کسی نے چھوٹی سی چنگاری رکھی جس سے تھوڑی جگہ جلی اور باقی کپڑا سلامت۔ اب باقی کپڑا بھلے سلامت رہے آدمی ایسا سوٹ پہن کرکہاں جائےجس میں تین چاربڑےبڑے سوراخ بن گئے ہوں اورجلنےکا نشان صاف نظر آرہا ہو. بعض اوقات کپڑوں کےکٹنے کااثر آدمی کی صحت اور جان پر بھی پڑتا ہے۔
اگر کسی کے گھر میں اس طرح کا معاملہ بن جائے تو اللہ کی ذات کونفع و نقصان کامالک سمجھتے ہوئے فجر کی نماز کے بعد ۱۱ بار درود ابراہیمی پڑھ کر41 بار معوذتین اس ترتیب سے پڑھیں کہ سورہ الفلق پر بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھنا ہے اور سورۃ الناس بغیر بسم اللہ الرحمن الرحیم کے پڑھیں
اپنے تحفظ کےلئے ایک پھونک اپنے جسم پر بھی ماریں یہ ایک دن کا عمل ہے. 11دنوں تک عمل جاری رکھیں ان شاء اللہ خون کے چھینٹوں کا سلسلہ ختم ہو جائے گا
اور ساتھ میں یہ نبوی دعا ہر نماز کے بعد1مرتبہ یا صبح وشام 1مرتبہ پڑھے
أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّاتِ الَّتِي لَايُجَاوِزُهُنَّ بَرٌّ وَلَا فَاجِرٌ
مِنْ شَرِّ مَاخَلَقَ وَذَرَأَ وَبَرَأَ، وَمِنْ شَرِّ مَا يَنْزِلُ مِنْ السَّمَاءِ
وَمِنْ شَرِّمَايَعْرُجُ فِيهَا، وَمِنْ شَرِّ مَا ذَرَأَ فِي الْأَرْضِ
وَمِنْ شَرِّ مَا يَخْرُجُ مِنْهَا، وَمِنْ شَرِّ فِتَنِ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ
وَمِنْ شَرِّ كُلِّ طَارِقٍ إِلَّا طَارِقًا يَطْرُقُ بِخَيْرٍ يَا رَحْمَنُ
ریپلائی کیجیئے